ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل تعلقہ ایس  ایس ایل سی نتائج کی شرح 90.07فی صد:سرکاری ہائی اسکولس کی بہترین  کارکردگی ؛ نونہال کی طالبہ کو ملا بھٹکل تعلقہ میں چھٹواں رینک

بھٹکل تعلقہ ایس  ایس ایل سی نتائج کی شرح 90.07فی صد:سرکاری ہائی اسکولس کی بہترین  کارکردگی ؛ نونہال کی طالبہ کو ملا بھٹکل تعلقہ میں چھٹواں رینک

Mon, 08 May 2023 20:20:42    S.O. News Service

بھٹکل:9؍ مئی (ایس اؤ نیوز )ریاست کرناٹک میں اعلان کئے گئے ایس ایس ایل سی نتائج کی ریاستی شرح  83.89فی صد درج کی گئی ہے ۔ پوری ریاست میں کل  835102 طلبا و طالبات امتحانات  میں شریک ہوئے تھے جن  میں سے  700619طلبا و طالبات  کامیاب ہوئے ہیں۔ خاص بات یہ رہی کہ پوری ریاست میں  4طلبا  625 نمبرات میں  فُل 625 مارکس حاصل کرتے ہوئے اول نمبر سے کامیاب ہوئے ہیں۔ اسی طرح بھٹکل تعلقہ کے نتائج کی مجموعی شرح90.07فی صد ہے۔ تعلقہ بھر سے 2035 طلبا و طالبات امتحان میں حاضر ہوئے تھے جس میں سے  1833طلبا و طالبات کامیاب ہوئے ہیں۔ ہائی اسکولوں میں داخلہ کےلئے خوب  تشہیری مہمات چلانے والے امدادی و غیر امدادی ہائی اسکولوں کا نتیجہ کچھ خاص نہیں رہا، لیکن   سرکاری ہائی اسکولوں کے طلبا و طالبات نے بہترین  کارکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئے کل 94.36فی صد نتائج درج کئے ہیں۔

تعلقہ کے ایس ایس ایل سی نتائج پر ایک نظر دوڑائیں توتعلقہ کی سات ہائی  اسکولوں نے صدفی صد(100%) نتائج درج کئے ہیں جن میں سے  4 سرکاری ہائی اسکول ( تنگنگنڈی ، جالی ، کرناٹکا پبلک ہائی اسکول بیلوراور مرارجی دیسائی اقامتی ہائی اسکول ماولّی) سمیت  3غیر امدادی آر این شٹی ودیا نکیتن انگلش میڈیم ہائی اسکول مرڈیشور، ودیا بھارتی انگلش میڈیم ہائی اسکول اور بینا وئیدیا انٹر نیشنل پبلک ہائی اسکول مرڈیشور شامل ہیں۔

سرکاری ہائی اسکولس کی کامیابی کا اوسط 94.36فی صد، امدادی ہائی اسکولوں کی کامیابی کا تناسب  77.26فی صد اور غیر امدادی ہائی  اسکولس نے 94.52فی صد نتائج درج کئےہیں۔ اسی طرح انگریزی میڈیم ہائی اسکولس 90.27فی صد،کنڑا میڈیم ہائی اسکولس نے 93.13 فی صداور اردو میڈیم  ہائی اسکولس نے  70.63فی صدنتیجہ درج کیا ہے۔

اگر ہم میڈیم کے لحاظ سے تعلقہ ٹاپرس کی بات کریں تو  انگریزی میڈیم کے ٹاپ تھری طلبا ہی تعلقہ ٹاپرس کا مقام حاصل کئےہیں۔ ٹاپرس کی تصویر کچھ اس طرح بنتی ہے۔

تعلقہ ٹاپرس   اور انگریزی میڈیم کے ٹاپرس:

1-رکشھیتا راما نائک۔ 622نمبرات (99.52فی صد)۔کتور رانی چنما اقامتی ہائی اسکول۔

2-رکشھیتا راما گونڈ۔ 621نمبرات ( 99.36فی صد)۔ کتور رانی چنما رسیڈنشیل ہائی اسکول ۔

2-وجیت گوڈا۔621نمبرات (99.36فی صد) آنند آشرم کانوینٹ ہائی اسکول

3-روہیت راجیش ملیا۔ 617نمبرات (98.70فی صد)۔ودیا بھارتی ہائی اسکول۔

3-سانیکا بابو نائک۔  617نمبرات (98.70فی صد)۔ کتور رانی چنما اقامتی ہائی اسکول ۔

تعلقہ کے ٹاپ10  میں صرف ایک  نونہال سینٹرل ہائی اسکول کی طالبہ  عائشہ امتیاز فکردےنے  613نمبرات (98.08فی صد) حاصل کرترے ہوئے  پورے بھٹکل میں  6واں مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

کنٹرا میڈیم:

WhatsApp_Image_2023-05-08_at_8_32_22_PM.jpeg

1-منجوناتھ بڑیا گونڈا۔607نمبرات(97.12فی صد)۔سرکاری ہائی اسکول کنٹو وانی ۔

2-سُچیترا پرمیشور ۔603نمبرات(96.48فی صد)۔ سرکاری ہائی اسکول بیلکے۔

2۔پرساد شنکر شٹی ۔603نمبرات(96.48فی صد)۔   ایس پی ہائی اسکول ، ماروکیری۔

3-اکشتا جٹپا نائک ۔602 نمبرات (96.602فی صد)سرکاری ہائی اسکول بیلکے۔

اردو میڈیم :

WhatsApp_Image_2023-05-08_at_8_32_21_PM.jpeg

1-سرکاری ہائی اسکول جامعہ جالی۔ عبدالمنان محمد اسلم بڑجی۔ 590نمبرات(94.4فی صد)

2-سرکاری ہائی اسکول نوائط کالونی ۔ مہک نازخالد۔ 555نمبرات(88.8فی صد)

3-سرکاری ہائی اسکول جامعہ جالی۔ سمرہ حریرہ عبدالقادر ڈانگی۔  547نمبرات(87.52فی صد)

4-انجمن گرلس ہائی اسکول، بستی روڈ، بھٹکل ۔ قرۃ ننھے صاحب-535نمبرات(85.6فی صد)

5-انجمن گرلس ہائی اسکول بستی روڈ،بھٹکل ۔ نصیفہ بانو ناصر احمد شیخ۔ 528نمبرات(84.48فی صد)

6-سرکاری ہائی اسکول ، نوائط کالونی،بھٹکل ۔ عاسیہ محبوب علی۔ 528نمبرات(84.48فی صد)


Share: